Fatwa Online

کیا سعودی حکومت کی طرف سے لوگوں پر ادائیگی حج سے روکنے کے لیے پابندیاں لگانا جائز ہے؟

سوال نمبر:2893

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا سعودی حکومت کی طرف سے لوگوں پر ادائیگی حج سے روکنے کے لیے پابندیاں لگانا جائز ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: نویدہ بانو

  • مقام: نا معلوم
  • تاریخ اشاعت: 14 اکتوبر 2013ء

موضوع:حج  |  عبادات

جواب:

جوں جوں آبادی بڑھتی جا رہی ہے توں توں مسائل میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اس لیے اگر سعودی حکومت بار بار حج کرنے پر پابندی لگائے تاکہ سب کو موقع ملے یا مختلف ملکوں کے لیے آبادی کے مطابق مختلف کوٹے رکھ دے تو اس طرح کی پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔ جائز ہے کیونکہ انتظامات کے مطابق ہی لوگ فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 20 April, 2024 12:08:51 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2893/