Fatwa Online

کیا شادی شدہ عورت کو حصول علم کے لیے شوہر سے اجازت لینا ضروری ہے؟

سوال نمبر:2825

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میں شادی کے بعد بھی پڑھنا چاہتی ہوں مجھے بہت شوق ہے کہ دینی تعلیم حاصل کروں مگر مجھے سہیلی نے کہا کہ ایسا کر نے سے شوہر کی حق تلفی ہو گی۔

سوال پوچھنے والے کا نام: فریال منور

  • مقام: بنگلہ دیش
  • تاریخ اشاعت: 23 ستمبر 2013ء

موضوع:حقوق العباد  |  معاملات

جواب:

پڑھنے کے وقت پڑھیں اور شوہر کے حقوق پورے کرنے کے وقت حقوق پورے کریں، ایک ہی کام میں گم ہو کر نہ رہ جائیں۔ ہر کام کے کرنے کی ایک حد ہوتی ہے اس کے اندر رہتے ہوئے کیا جائے تو کوئی ممانعت نہیں ہے۔ آپ کوئی ایسا بندوبست کریں کہ پڑھنے کے لیے بھی کوئی وقت رکھ لیں، امید ہے شوہر بھی منع نہیں کرے گا۔ ایسی بہت سی مثالیں ہیں کہ لڑکے لڑکیاں شادی کے بعد بھی اپنی تعلیم جاری رکھتے ہیں اور انہیں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 04 December, 2024 01:58:18 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2825/