Fatwa Online

کیا جماعت سے پہلے تکبیر کہنے کے لیے مؤذن کی اجازت لینا ضروری ہے؟

سوال نمبر:2801

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ دوران جماعت امام صاحب کے پیچھے صف کے ایک طرف مقتدیوں کی تعداد زیادہ ہو جائے تو یہ عمل کیسا ہے؟ کیا امام صاحب کے دائیں جانب مقتدیوں کی تعداد زیادہ ہونی چاہیے، اس کا شرعی حکم کیا ہے؟ نیز کیا جماعت سے پہلے تکبیر کہنے کے لیے مؤذن کی اجازت لینا ضروری ہے، اگر کسی مقتدی نے مؤذن کی اجازت کے بغیر تکبیر پڑھ دی تو اس میں‌ کوئی شرعی عذر تو نہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد سلیم

  • مقام: الہ آباد
  • تاریخ اشاعت: 23 ستمبر 2013ء

موضوع:نمازِ باجماعت کے احکام و مسائل

جواب:

پہلی بات یہ ہے کہ نارمل حالات میں امام صاحب کے دونوں اطراف صفیں برابر ہونی چاہیں۔ اگر جگہ ہی ایسی ہو یا جمعہ وعیدین کے مواقع پر روڈ پر بھی لوگ ہوں تو کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ یہ حالت مجبوری ہوتی ہے۔

دوسری بات یہ ہے کہ تکبیر پڑھنا مؤذن کا اخلاقی حق ہے اس لیے اجازت لینا فرض، واجب یا سنت تو نہیں، مستحب ہے، لہذا اجازت لے لینی چاہیے اور اگر نہیں لی تو نماز پر کوئی اثر نہیں پڑھے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 06 May, 2024 04:33:26 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2801/