Fatwa Online

کیا دلہا اپنا خطبہ نکاح خود پڑھ سکتا ہے؟

سوال نمبر:2744

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا کوئی دلہا گواہان کی موجودگی میں اپنے نکاح کا خطبہ خود پڑھ سکتا ہے؟ نیز نکاح کا مسنون طریقہ بیان کر دیں۔ اللہ آپ کو جزا دے۔

سوال پوچھنے والے کا نام: ایم اے یوسف

  • مقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 09 ستمبر 2013ء

موضوع:نکاح

جواب:

دو عاقل بالغ گواہوں کی موجودگی میں بعوض حق مہر عاقل بالغ لڑکے لڑکی کا بلا جبر واکراہ ایجاب وقبول کرنا اور پھر خطبہ نکاح پڑھنا سنت طریقہ ہے۔ خطبہ نکاح دلہا خود بھی پڑھ لے کوئی حرج نہیں ہے۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
نکاح پڑھنے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 28 April, 2024 12:59:41 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2744/