کیا مسلم سنار کے لیے صلیب بنانا جائز ہے؟
سوال نمبر:2389
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ ایک جمعہ کو یہاں کویت میں ایک مولوی صاحب اردو خطبہ میں فرماتے ہیں کہ جو لوگ سونے کا کام کرتے ہیں ان کے لیے صلیب یعنی عیسائیوں کا کراس بنانا حرام ہے۔ چونکہ ایک آدمی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اس نے صلیب یعنی کراس پہن رکھا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ناپسند فرمایا اور اس کو کہا کے اس کو اتار کر آؤ۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں کے کیا سونے کا کام کرنے کے لیے کراس بنانا حرام اور بنانے والے کی کمائی حرام ہو گی؟
سوال پوچھنے والے کا نام: عاصم
- مقام: کویت
- تاریخ اشاعت: 31 جنوری 2013ء
موضوع:جدید فقہی مسائل
جواب:
مسلمان سونے کا کام کرنے والا ہو یا لوہے کا اس سے اگر کوئی عیسائی صلیب بنوائے
تو اس کی روزی حرام نہیں ہو گی۔ باقی رہا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آنے
والے عیسائی کو صلیب اتارنے کے لیے کہنا، تو یہ صاف ظاہر ہے جب کوئی عیسائی مسلمان ہونے کے لیے
آئے گا پھر اس کو صلیب اتارنے کا ہی حکم دیا جائے گا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 21 November, 2024 10:14:38 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2389/