اسمائے مقدسہ کہاں لٹکانا جائز ہیں؟
سوال نمبر:2327
بعض لوگ گھروں کے کمروں، ہوٹلوں اور دفتروں میں قرآنی آیات اور احادیث نبویہ لٹکاتے ہیں اور اسی طرح ہاسپٹل اور ڈسپینسریوں میں اللہ تعالی کے اس فرمان (واذا مرضت فھو یشفین) وغیرہ لٹکاتے ہیں۔ کیا ان کا لٹکانا ممنوعہ تعویذوں میں شمار ہوتا ہے؟ اس سے مقصد یہ ہوتا ہے کہ برکت کا نزول ہو، شیطان اور جنوں کو بھگایا جائے، یہ بھی قصد ہوتا ہے کہ بھولے ہوئے کو یاد کروایا جائے، غافل کو متنبہ کیا جائے اور کیا تبرک کے لیے گاڑی میں مصحف رکھنا بھی تعویذ میں شامل ہے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: محمد سہیل
- مقام: عمان، مسقط
- تاریخ اشاعت: 13 دسمبر 2012ء
موضوع:متفرق مسائل | جدید فقہی مسائل
جواب:
کلام الہی اور مسنون دعائیں وغیرہ ممنوعہ تعویزوں میں شمار نہیں ہوتی ہیں۔ یہ ہمارے لیے
بابرکت کلام ہیں۔ لہذا پاک جگہوں پر لٹکانے میں کوئی حرج نہیں ہے، لٹکا سکتے ہیں اور
گاڑی میں بھی رکھ سکتے ہیں۔
مزید
مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
دم درود کے عوض پیسے لینا کیسا ہے؟
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 23 November, 2024 05:50:25 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2327/