Fatwa Online

کیا کمرشل جگہ پر گھریلو بجلی استعمال کرنا جائز ہے؟

سوال نمبر:2257

السلام علیکم مجھے یہ پوچھنا ہے کہ آپ کو معلوم ہے کہ بجلی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں کمرشل بجلی پچیس روپے اور گھریلو بجلی گیارہ روپے یونٹ چل رہی ہے۔ بے شمار لوگ بجلی چوری بھی کر رہے ہیں۔ میں بجلی چوری نہیں کرنا چاہتا، میں اپنی دکان پر دن کے وقت کمرشل بجلی اور رات میں گھر سے تار لگا کر گھریلو بجلی استعمال کر لیتا ہوں، میری کمپیوٹر کی دکان ہے، بجلی کے بغیر میرا کاروبار ہو ہی نہیں سکتا۔ کمرشل بجلی مسلسل چلاؤں تو گزارا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ رات میں کچھ دیر گھر کے میٹر پر دکان چلانے سے کچھ پیسے بچ جاتے ہیں کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ اس سے میری روزی حرام تو نہیں ہو رہی؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد عبدالعظیم

  • مقام: کراچی، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 18 اکتوبر 2012ء

موضوع:جدید فقہی مسائل

جواب:

آپ کی بات بالکل درست ہے، موجودہ دور میں عوام الناس پر نہایت ظلم ہو رہا ہے، مہنگائی ظالمانہ حد تک بڑھ چکی ہے۔ مگر آپ کا ایسا عمل بہتر نہیں ہے۔ دکان کے لیے جو قانونی طور پر کمرشل بجلی آپ نے لی ہوئی ہے، وہی استعمال کیا کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 21 November, 2024 10:46:38 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2257/