Fatwa Online

کیا مسلمان کا غیر مسلم سے اعضاء لینا دینا جائز ہے؟

سوال نمبر:2207

السلام وعلیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا کوئی غیر مسلم کسی مسلم کے اعضاء لے سکتا ہے یا مسلم کسی غیر مسلم کے اعضاء لے سکتا ہے؟.. بطور عطیہ دونوں طرف سے.. یا کسی غیر مسلم کے اعضاء معاوضہ سے لے سکتا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد جاوید

  • مقام: فرانس
  • تاریخ اشاعت: 03 نومبر 2012ء

موضوع:اعضاء کی پیوندکاری  |  جدید فقہی مسائل

جواب:

مسلمان بھی مسلمان کے اعضاء نہیں لے سکتا۔ ہوتا یوں ہے کہ امیر لوگ غریب لوگوں کو پیسے کا لالچ دے کر ان کے گردے یا جو بھی اعضاء قابل استعمال ہوں لے لیتے ہیں لیکن بعد میں بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ یہ عطیہ نہیں ہوتا غربت سے فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔ یہ تو رشتہ داروں کو چاہیے کے اپنے پیاروں کو اپنے اعضاء عطیہ کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 24 November, 2024 05:08:34 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2207/