Fatwa Online

دوسرے مسلک کی لڑکی کا سنی لڑکے سے نکاح کون پڑھائے گا؟

سوال نمبر:2163

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ شیعہ لڑکی کا سنی لڑکے سے نکاح کون پڑھائے گا؟ کیا دو نکاح ہونگے پہلے شیعہ مولوی اور سنی مولوی پڑھائے گا کیا یہ اسلام میں جائز ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد عمران بٹ

  • مقام: کراچی، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 17 اکتوبر 2012ء

موضوع:نکاح  |  عقائد

جواب:

نکاح کے لیے لڑکے لڑکی کا عاقل بالغ ہونا اور دو عاقل بالغ مسلمان گواہوں کی موجودگی میں حق مہر کے عوض رضا مندی سے ایجاب و قبول کرنا ضروری ہے۔ اب رہا مسئلہ عقیدے کا، تو انہیں نکاح بھی اپنے عقیدے کے عالم سے پڑھ لینا چاہیے۔ چونکہ قرآن و حدیث اور فقہ کا یہی قانون ہے۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
کیا سنی لڑکی دوسرے مسلک میں نکاح کر سکتی ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 04 December, 2024 01:51:33 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2163/