Fatwa Online

قرآن مجید پڑھنا نہ آئے تو حروف قرآن پر انگلی پھیرنا کیسا ہے؟

سوال نمبر:2136

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ ایک آدمی جس کو قرآن پڑھنا نہیں آتا وہ قرآن پاک کھول کے اپنے سامنے رکھ کر حروف قرآن پر انگلی پھیرتا ہے اور تلاوت کے بجائے دل میں‌ کوئی وظائف پڑھتا ہے۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے۔ اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد سلیم

  • مقام: الہ آباد، رسول پور
  • تاریخ اشاعت: 18 ستمبر 2012ء

موضوع:تلاوت‌ قرآن‌ مجید  |  عبادات

جواب:

ایسا کرنا جائز نہیں ہے، اسے چاہیے کہ وہ اتنا وقت قرآن مجید کو پڑھنے اور سیکھنے میں صرف کرے۔ اگر قرآن مجید سے محبت اور عقیدت ہے تو روزانہ تھوڑا تھوڑا کر کے ایک یا دو آیات سیکھے، کیونکہ قرآن مجید کو کم از کم اتنا سیکھنا اور پڑھنا فرض ہے جتنی مقدار میں نماز درست ہو جائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 19 April, 2024 01:03:45 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2136/