Fatwa Online

کیا کمپیوٹر یا ٹی وی پر تلاوت سننے سے بھی ثواب ملتا ہے؟

سوال نمبر:1961

علماء کرام سے سنا ہے کہ قرآن حکیم کے ایک ایک حرف تلاوت کرنے یا سننے کے بدلے میں دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔ کیا اگر آدمی سی ڈی یا کمپیوٹر پر قرآن مجید کی تلاوت سنتا ہے تو کیا اسے بھی اتنا ہی ٹواب ہوگا۔ برائے مہربانی قرآن و سنت کی روشنی میں تفصیل سے جواب مرحمت فرمائیں

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد ثناءاللہ

  • مقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 07 جولائی 2012ء

موضوع:تلاوت‌ قرآن‌ مجید  |  جدید فقہی مسائل

جواب:

اگر تلاوت سننے کی نیت کرے اور سنے تو ثواب ملتا ہے۔ قرآن مجید میں ارشاد فرمایا۔

وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُواْ لَهُ وَأَنصِتُواْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَo

(الْأَعْرَاف، 7 : 204)

اور جب قرآن پڑھا جائے تو اسے توجہ سے سنا کرو اور خاموش رہا کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائےo

اس آیت کریمہ میں واضح طور پر بیان کیا ہے کہ جب بھی قرآن کی تلاوت کی جائے یعنی ٹی وی سے ذریعے کی جائے، ریڈیو، کیسٹ یا کسی بھی طریقہ سے تلاوت ہو تو غور سے سنو۔ یہاں یہ نہیں بتایا  کہ کون کر رہا ہے یا کون کرےکسی کو خاص نہیں کیا گیا۔ لہذا اگر ثواب کی نیت سے سنے گا تو اسے ثواب ملے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 22 November, 2024 09:11:53 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1961/