اسلام میں بیوی پر خاوند کے بارے میں کیا حقوق ہیں؟
سوال نمبر:1828
اسلام میں بیوی پر خاوند کے بارے میں کیا حقوق ہیں؟
سوال پوچھنے والے کا نام: سیدہ آمنہ نفیس
- مقام: یو اے ای
- تاریخ اشاعت: 22 جون 2012ء
موضوع:معاملات | حقوق العباد
جواب:
اسلام میں بیوی پر اپنے خاوند کے بارے میں درج ذیل حقوق ہیں اور یہ بیوی پر فرض
ہوتا ہے کہ وہ ان کو پورا کرے جیسے مرد پر اپنی بیوی کے حقوق پورے کرنا فرض ہوتے ہیں۔
- نیکی کے کام میں خاوند کی اطاعت کرنا۔
- اپنے خاوند کے گھر کی حفاظت کرنا۔
- اپنے خاوند کے مال ومتاع کی حفاظت کرنا۔
- اپنے خاوند کی امانت کی حفاظت کرنا اور خیانت نہ کرنا۔
- اپنے خاوند کے سامنے خوبصورتی اور زیب وزیبائش کا اہتمام کرنا تاکہ اس کی رغبت
کسی اور طرف نہ ہو سکے۔
- جب خاوند حق زوجیت کے لئے طلب کرے انکار نہ کرنا۔
- اپنے خاوند سے پیار ومحبت کرنا اور اس کے ساتھ دکھ سکھ میں شریک ہونا۔
- اپنے خاوند سے ناجائز مطالبات نہ کرنا۔
- اپنے خاوند کی مشکلات کو سمجھنا اور اس کا ساتھ دینا۔
- اپنے خاوند کے والدین کو اپنے والدین اور بہن بھائیوں کو اپنے بہن بھائیوں
کی طرح سمجھنا۔
- اپنے خاوند پر شک نہ کرنا۔
- اپنے خاوند کو خوش رکھنا۔
- اولاد کی صحیح تعلیم وتربیت کرنا۔
حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا وہ عورت جس کی موت اس حال میں ہو کہ اس کا خاوند
اس سے راضی ہو تو وہ جنت میں داخل ہو گی۔ اسی طرح حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا
اگر میں کسی کو سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ
کرے۔ پھر فرمایا وہ عورت جس نے پانچ وقت نماز ادا کی، رمضان کے روزے رکھے، اپنی شرمگاہ
کی حفاظت کی، اپنے شوہر کی اطاعت کی قیامت کے دن اس سے کہا جائے گا کہ جس دروازے سے
تو چاہے جنت میں داخل ہو جا۔
(الترمذی)
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری
Print Date : 21 November, 2024 10:15:30 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1828/