Fatwa Online

کیا عام لوگ انٹرنیٹ استعمال کرسکتے ہیں؟

سوال نمبر:1794

کیا ہم عام لوگ انٹرنیٹ استعمال کرسکتے ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: بخت و لی

  • مقام: پاکستان، سوات
  • تاریخ اشاعت: 02 جون 2012ء

موضوع:جدید فقہی مسائل

جواب:

جی ہاں! عام لوگ بھی انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ ایک آلہ ہے جیسے ٹی وی، وی سی آر، موبائل فون وغیرہ ہیں۔ ہر انسان کے اپنے اختیار میں ہے کہ وہ اس کو کس طرح استعمال کرتا ہے؟ اگر اچھا اور مثبت استعمال کرے گا تو اس سے مستفید ہو گا اور اجر و ثواب بھی ملے گا اور اگر برا استعمال کرے گا تو اس کے اس عمل کا اسے گناہ ملے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 21 November, 2024 09:12:59 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1794/