جواب:
قرآن پاک میں کلمہ طیبہ کے دونوں حصے الگ الگ آئے ہیں بعد میں پھر علمائے کرام نے ان بکھرے موتیوں کو جمع کر کے ایک لڑی میں پرو دیا ہے۔ آیات درج ذیل ہیں:
لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ.
(الصافات، 37 : 35)
اللہ کے سوا کوئی لائقِ عبادت نہیں۔
لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ.
(محمد، 47 : 19)
اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں۔
مُّحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ.
(الفتح، 48 : 29)
محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اﷲ کے رسول ہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔