جواب:
(PLS) نفع نقصان کی شراکت کے ذریعے سے جائز ہے، اس کے علاوہ ناجائز ہے۔ صرف منافع لینا جائز نہیں ہے، یہ سود ہے، جو حرام ہے۔ البتہ اگر آپ نفع و نقصان دونوں میں شریک ہیں تو نفع لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ کیونکہ ایسی صورت میں جب آپ منافع لیتے ہیں تو کبھی کبھار نقصان بھی برداشت کرنا پڑتا ہے، لہذا نفع نقصان کی شراکت میں جہاں بھی اکاؤنٹ کھلوائیں گے، جائز ہے، وگرنہ ناجائز ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔