کیا دو غیر محرموں کا آپس میں چیٹ کرنا زنا کہلائے گا؟
سوال نمبر:1438
- کیا دو غیر محرموں کا آپس میں چیٹ کرنا زنا کہلائے گا؟
- اگر لڑکا اور لڑکی کو یقین ہو کہ ان کی شادی ہو جائے گی تو کیا وہ نکاح سے
پہلے فزیکلی تعلقات قائم کر سکتے ہیں؟ یا اسے زنا کہا جائے گا؟
- زنا سے بخشش و مغفرت کی دعا کیا ہے؟
- براہِ مہربانی میری صحت اور رزق میں اضافہ کے لیے کوئی دعا بھی بتا دیں۔
شکریہ
سوال پوچھنے والے کا نام: مسز ملک
- مقام: نامعلوم
- تاریخ اشاعت: 15 فروری 2012ء
موضوع:زنا و بدکاری | جدید فقہی مسائل
جواب:
اس کے سوالات کی روشنی میں ان سوالوں کے جواب درج ذیل ہیں :
- غیر محرم کا آپس میں بغیر کسی ضرورت کے بات چیت کرنا حرام ہے۔ چاہے کوئی
بھی صورت ہو، چیٹ یا میسج کے ذریعے سے ہو یا کال کے ذریعے یا آمنے سامنے ہو،
کسی بھی صورت میں یہ جائز نہیں ہے۔ بلکہ حرام ہے۔ آپس میں چیٹ کرنا زنا تو نہیں
ہے، لیکن یہ چیز زنا کی طرف لے جاتی ہے۔ اس لیے حرام ہے، کیونکہ آج چیٹ پر بات
ہوگی، پھر فون کے ذریعے، پھر ملاقات ہوگی اور ایکد ن آئے گا کہ انسان آپس کے اس
ناجائز تعلقات سے زنا میں مبتلا ہو جائے گا۔ لہذا یہ زنا تو نہیں لیکن زنا کی
طرف لے جانے والی چیز ہے۔ اور اسلام نے ہر اس چیز کو حرام قرار دیا ہے جو حرام
کی طرف لے جانے والی ہو۔ لہذا غیر محرم سے بات چیت اور تعلقات کی جو صورتیں
بیان کی ہیں وہ سب کی سب ناجائز اور حرام ہیں۔ حضور علی الصلوٰۃ والسلام نے
فرمایا کہ آنکھوں کا زنا ہے، اسی طرح زبان کا بھی زنا ہے، جو فحاشی اور بیہودہ
گفتگو ہوتی ہے۔
- نکاح سے پہلے اگر فزیکل تعلقات ہوں تو یہ زنا ہوتا ہے، اگرچہ بعد میں وہ
دونوں شادی کر لیں۔ نکاح سے پہلے ایسے تعلقات قائم کرنا زنا ہے۔ نکاح کے بعد
دونوں کے تعلقات حلال اور شریعت کے مطابق ہیں۔ اس صورت میں اللہ تعالیٰ سے سچے
دل سے توبہ استغفار کرنی چاہیے، اللہ تعالیٰ معاف فرمانے والا ہے۔
- ضروری نہیں کہ انسان جو خواب دیکھے وہ پورے ہوں، ہر خواہش پوری نہیں ہوتی،
اللہ وہی کرتا ہے جو انسان کے لیے بہتر ہوتا ہے۔ لہذا آپ اپنے خواب اور خواہشات
پر قابو رکھیں، اللہ تعالیٰ پر کامل بھروسہ اور اعتماد رکھیں، نماز پابندی سے
ادا کیا کریں۔ اور ہر نیک کام کا نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیا کریں۔ آپ کے حق میں جو
بہتر ہوگا، اللہ تعالیٰ وہی فرمائیں گے۔
- ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کو شفاء کلی عطا فرمائے، کثرت کے ساتھ
استغفار کریں، کثرت کے ساتھ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پاک
بھیجا کریں۔ نیک لوگوں کی صحبت میں بیٹھا کریں، بری سنگت کو چھوڑ دیں، اللہ
تعالیٰ پر کامل یقین رکھیں تو ان شاء اللہ آپ کی سب پریشانیاں اور بیماریاں دور
ہو جائیں گی۔
اس موضوع پر مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
Print Date : 21 November, 2024 10:19:07 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1438/