Fatwa Online

نیند کے دوران روح کا بدن سے نکلنا کہیں آیا ہے؟ اور اگر ہے تو کیا فرمایا گیا ہے؟

سوال نمبر:1298

نیند کے دوران روح کا بدن سے نکلنا کہیں آیا ہے؟ اور اگر ہے تو کیا فرمایا گیا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: رضوان

  • مقام: سویڈن
  • تاریخ اشاعت: 23 دسمبر 2011ء

موضوع:متفرق مسائل

جواب:

جی ہاں قرآن مجید میں اس کا ذکر موجود ہے۔ پارہ 24، سورۃ الزمر میں فرمایا گیا ہے :

اللَّهُ يَتَوَفَّى الْأَنفُسَ حِينَ مَوْتِهَا وَالَّتِي لَمْ تَمُتْ فِي مَنَامِهَا فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ وَيُرْسِلُ الْأُخْرَى إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَo

(الزمر، 39 : 42)

اللہ جانوں کو اُن کی موت کے وقت قبض کر لیتا ہے اور اُن (جانوں) کو جنہیں موت نہیں آئی ہے اُن کی نیند کی حالت میں، پھر اُن کو روک لیتا ہے جن پر موت کا حکم صادر ہو چکا ہو اور دوسری (جانوں) کو مقرّرہ وقت تک چھوڑے رکھتا ہے۔ بے شک اس میں اُن لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جو غور و فکر کرتے ہیںo

روح کی اقسام

روح کی دو اقسام ہیں :

  • حیوانی
  • سیرانی

حیوانی :

جو نیند کی حالت میں بھی موجود رہتی ہے، اس لیے انسان زندہ رہتا ہے، اگر یہ چلی جائے تو انسان مر جاتا ہے، جسم سے فقط رابطہ توڑا جاتا ہے۔

سیرانی :

نیند کے وقت یہ نکل جاتی ہے، سیر کرتی رہتی ہے، پھر انسان خواب میں جو کچھ دیکھتا ہے، وہ اس روح کی وجہ سے دیکھتا ہے، جو گھومتی پھرتی رہتی ہے، انسان جب نیند سے بیدار ہوتا ہے تو یہ روح بھی واپس آ جاتی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 24 November, 2024 07:24:06 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1298/