Fatwa Online

عصر کی نماز کا صحیح وقت کیا ہے؟

سوال نمبر:1216

اسلام علیکم مفتی صاحب عصر کی نماز کا صحیح وقت کیا ہے؟ ادھر عمان میں عصر کی اذان تقریباً ساڑھے 3 بجے ہو جاتی ہے، پھر مغرب کی اذان تقریباً 3گھنٹے بعد ہوتی ہے۔ پلیز رہنمائی فرمائیں۔ پاکستان میں تو عصر اور مغرب کے درمیان وقفہ تھوڑا ہوتا ہے۔

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد حفیظ

  • مقام: مسقط عمان
  • تاریخ اشاعت: 14 اکتوبر 2011ء

موضوع:نماز کے اوقات  |  نماز  |  عبادات

جواب:

پاکستان میں فقہ حنفی کے پیروکار کثرت میں ہیں، اس لیے وہ فقہ حنفی کے مطابق نماز ادا کرتے ہیں۔ جب کہ عمان میں فقہ شافعی کے ماننے والے ہیں۔ فقہ حنفی کے مطابق نماز ظہر کا وقت زوال آفتاب سے لے کر ہر چیز کا سایہ دو گنا ہونے تک رہتا ہے، اسی لیے نماز ظہر کا وقت زیادہ ہوتا ہے۔ جب کہ فقہ شافعی کے مطابق نماز ظہر کا وقت زوال آفتاب سے لے کر ہر چیز کا سایہ ایک گنا ہونے تک رہتا ہے۔ دونوں صورتیں جائز ہیں۔ آپ لوگ چوں کہ وہاں رہتے ہیں اور یہ آپ کی مجبوری ہے۔ لہذا آپ کے لیے جائز ہے کہ ان کے پیچھے نماز ادا کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 04 December, 2024 01:59:37 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1216/